14 کنکشنز سے بجلی چوری پکڑی گئی

بجلی چوروں کو 34 ہزار یونٹس پر مشتمل ڈٹیکشن بل جاری ، تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع ، اندراج کی درخواستیں 
لاہور (خصوصی رپورٹ ) لیسکو کے سپرنٹنڈنگ انجینئر سنٹرل سرکل جمشید زمان کی نگرانی میں کارروائی ، ملتان روڈ سب ڈویڑن میں 14 کنکشنز سے بجلی چوری پکڑی گئی۔صارفین ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کررہے تھے، بجلی چوروں کو 34 ہزار یونٹس پر مشتمل ڈٹیکشن بل جاری اور ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں دائر کرکے تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔ ا سی ای او لیسکو محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ لیسکومیں بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔