لاہور(کرائم رپورٹر )ایکسین شالامار فیضان بٹ اور ایس ڈی او واہگہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران دو کمرشل کنکشنز سے بجلی چوری پکڑی گئی، واہگہ سب ڈویڑن میں ڈیپارٹمنٹل سٹور اور پیزا شاپ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کررہے تھے ،لیسکو ٹیم نے دونوں کنکشنز منقطع کرکے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لی گئیں، ایکسین شالیمار ڈویڑن فیضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے،بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جائے گا۔