واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدر زیلجکا چیویانووِچ کو ایک سخت تجارتی وارننگ پر مبنی خط بھیجا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق زیلجکا چیویانووِچ نہ صرف ایک خاتون ہیں بل کہ بوسنیا کی صدارتی کونسل کی چیئرپرسن بھی ہیں، جنہیں خط کے آغاز میں رسمی طور پر Her Excellency یعنی عالی جناب کہہ کر مخاطب کیا گیا مگر خط کی شروعات نے سب کو چونکا دیا، کیوں کہ اس کی شروعات Mr. President سے ہوا، یعنی خاتون صدر کو مرد بنا دیا گیا۔بعد ازاں، شرمندگی مٹانے کے لیے وائٹ ہائوس نے پوسٹ ہٹا کر نیا ورژن جاری کر دیا، جس میں اصلاح شدہ عبارت Dear Madam President شامل تھی۔ لیکن اس وقت تک اس غلطی کا سکرین شاٹ ایکس پر وائرل ہو چکا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس لطیفے کو ہاتھوں ہاتھ لیا، اور مختلف مزاحیہ تبصروں کے ساتھ پوسٹس کیں۔