نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کر دیئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کردی گئی جس کا نیپرا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔نیپرا سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی گئی، کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 3پیسے فی یونٹ اور ملک کے دیگر شہروں بجلی50 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کر دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔