مری : غیراخلاقی سرگرمیاں ، 14مرد اورخواتین گرفتار

مقدمہ درج،فحاشی اور دیگر معاشرتی برائیوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی :ڈی پی او
مری (خصوصی رپورٹ)مری میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 14 مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ مری کی ٹیم نے فحاشی کے الزام میں 9 خواتین اور 5 مردوں کو گرفتار کیا جو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کہا کہ مری پولیس جرائم، فحاشی اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔