لاہور(کرائم رپورٹر)شدید دھند کے باعث ملک کی مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے موٹروے ایم-5 ملتان تا ظاہر پیر، ایم-4 خانیوال سے ملتان، ایم-5 ملتان سے روہڑی جبکہ موٹروے ایم-3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ترجمان سید عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور حتیٰ الامکان دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات کو نسبتاً محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔مزید رہنمائی اور مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔