نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار رکن ممالک کے اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور امتِ مسلمہ کو درپیش اہم چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔