کار پر فائرنگ ، 3 افراد ہلاک اور 6زخمی ہونے پر نوٹس لے لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا خوشاب روڈ پر دیرینہ دشمنی کے تناظر میں کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور 6زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ واقعہ کے فوری بعد ڈی پی او سرگودھا، ایس پی انوسٹی گیشن اور سینئر پولیس افسران نے فرانزک ٹیمیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔