فتح جنگ: 2 افراد قتل ، آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اٹک تھانہ فتح جنگ کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او اٹک کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔مقتولین میں امیر افضل اور طارق محمود شامل ہیں۔