ہسپتالوں میں سہولیات کافقدان، پی آئی سی ، پی آئی ٹی بی سے رپورٹ طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس خالد اسحاق نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہولیات کے فقدان کیخلاف درخواست پر پی آئی سی اورپی آئی ٹی بی سے تفصیلی رپورٹیں طلب کرلیں،عدالت نے سی ای او ہیلتھ کئیر کمیشن کو درخواست گزار کا م ئوقف سننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہااگر درخواست گزار کی تجاویز قابل عمل ہیں تو انہیں شامل کیا جائے، جوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے درخواست میں م ئوقف اپنایا گیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے نام پر 22 ہسپتالوں میں سوفٹ ویئر لگایا گیا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔