بھارت اہم علاقائی اور معاشی شراکت دار ہے: افغانستان

 افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہونے پر غور کررہے ہیں:بھارتی وزارت خارجہ
  کابل(آئی این پی ) افغانستان کی وزارت خارجہ  نے کہا ہے   بھارت کو اہم علاقائی اور معاشی شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق بھارتی  سیکریٹری خارجہ وکرم مسری   اور  طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی  کی دبئی میں  ملاقات کے حوالے سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔   ادھر  بھارتی  وزارت خارجہ نے اجلاس کے بعد بیان میں کہا  کہ بھارت افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہونے اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر غور کر رہا ہے