لاہور(خصوصی رپورٹ)سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نذیر چھینہ کا گرلز ہائی سکول مسرت بند روڈ کا دورہ ،سکول کی حالت پر اظہارِ تشویش، مرکزی راستہ خستہ حالی کا شکارہونے پر فوری مرمت کرنے کی ہدایت،کلاس رومز میں ناقص صفائی انتظامات پر ذمہ داروں سے وضاحت طلب کرلی۔طلبہ کی حاضری 50 فیصد سے بھی کم ہونے اور ہیڈ ماسٹرکی غیر حاضر ی پر محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔سی ای او نیسکول میں زائد فرنیچر موجودگی کا سخت نوٹس لیااوراضافی فرنیچر کی فوری ریشنلائزیشن کاحکم دیا اور کہا تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا