بہوکا بیوہ ساس پر وحشیانہ تشدد، ہتھوڑی مارکر سرپھاڑ دیا

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)شوہر سے معمولی تکرار پربہو نے باپ اور رشتہ داروں سے ملکر بیوہ ساس کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا۔نواحی گا ئوں227۔ای بی کی رہائشی سونیابی بی کااپنے خاوندبشارت کے ساتھ معمولی جھگڑاہواجس پرسونیابی بی نے اپنیباپ الیاس اوررشتہ داروں اعجاز،طیب،منظوراں بی بی، سفینہ بی بی کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سیاپنی ساس کے گھردھاوابول دیا ،بہوسونیابی بی نے ہتھوڑی مارکراپنی بیوہ ساس کاسرپھاڑدیا۔ملزموں کے بہیمانہ تشددسے صفیہ بی بی لہولہان ہوکربے ہوش گئی۔15کی کال پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے موقع پرپہنچ کرشدید زخمی صفیہ بی بی کوہسپتال پہنچایاجہاں اس کاعلاج جاری ہے۔پولیس نے صفیہ بی بی کی درخواست پراس کی بہوسونیا بی بی سمیت 7نامزدملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔