ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال پریس کلب میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشنردگی ،سولر انورٹر اور بیٹریاں ناکارہ ہونے سیلاکھوں روپے کا نقصان ،ریسکیو1122کے عملہ نے آگ پر قابو پایا۔ ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ میں صبح کے وقت اچانک سولر انورٹر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں سولر انورٹر اور بیٹریاں ناکارہ ہوگئیں۔ کلب ملازم کے مطابق ساڑھے9بجے کے قریب بجلی بند ہونے پر عقبی کمرے میں دیکھاوہاں نصب سولر انورٹر سینکل رہے تھے۔ ریسکیو عملے نے بروقت آگ پر قابو پاکر عمارت کو بڑے نقصان سے بچالیا۔