ہربنس پورہ کے علاقیمیں 3خواتین سمیت8افرادنے پولیوٹیم پرتشددکیا
شاہدرہ میں خاتون پولیو انچارج اور ٹیم کو زدو کوب کیا، مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورمیں 2مختلف مقامات پرپولیوٹیموں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیاگیاہربنس پورہ کے علاقے میں 3خواتین سمیت8افرادنے پولیوٹیم پرتشددکیا۔ایف آئی آر کے مطابق پولیوٹیم انچارج یوسی44ندیم اشرف ٹیم مبین ورابعہ کے ہمراہ بچوں کوپولیوقطرے پلانے گئے،مہرفیاض کالونی میں سمیرا بی بی نامی خاتون کے گھر بچی کو پولیو کے قطرے پلانے کا کہاسمیرا بی بی نے پولیو ٹیم کو قطرے نہ پلانے کا کہتے ہوئے وہاں سے جانے کا کہا، بعد ازاں سمیرابی بی نے گھرسے مزیدخواتین عائشہ ، صبااور 5نامعلوم افراد کو بلوا کر پولیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا ایف آئی آر کے مطابق پولیس کے موقع پر پہنچنے پر پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔ہربنس پورہ پولیس نیپولیوانچارج ندیم اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔دوسرے واقعے میں شاہدرہ کے علاقے میں خاتون پولیو انچارج اور ٹیم کو زدو کوب کیا،واقعے کا مقدمہ شاہدرہ میں انچارج پولیو عارفہ طاہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔