لاہور(کرائم رپورٹر)چائنہ سکیم پرانے قبرستان کے قریب واقع فوم کے دو منزلہ گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیاریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے گودام کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، تاہم فائر فائٹرز کی مسلسل کوششوں کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔ سبزہ زار کے علاقے جھگی ناگرا میں ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی.اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین بعد ازاں کیا جائے گا۔