لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ تھری میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں 29 سالہ زین العابدین نے اپنے سینے میں گولی مار کر خودکشی کرلی،متاثرہ شہری کو فوری سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکاواقعہ کے بعد اے ایس پی گلبرگ راجندر میگوار بھی ہسپتال پہنچ گئے، مقامی پولیس کی جانب سے خودکشی کے معاملے کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔