وزیراعلیٰ پنجاب نے ای لائبریری بنانے کی منظوری دے دی ہے جس پر ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
یہ ای لائبریری ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جہاں تمام کتابیں اور مواد ای-فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے، جس سے کاغذ اور کتابوں کا استعمال ختم ہو جائے گا۔ محکمہ آرکائیو نے اس منصوبے کا پی سی ون پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا ہے، اور پی سی ون کی منظوری کے بعد تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔اس لائبریری میں فری رسائی فراہم کی جائے گی، اور عوام کو تمام کتابوں تک ڈیجیٹل طریقے سے پہنچنے کا موقع ملے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شہباز شریف کے دورِ وزارت اعلیٰ میں بھی پنجاب میں ای لائبریریوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، جنہیں سپورٹس کمپلیکس کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا۔