لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیابی، سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہو گیا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکواللہ بخش عرف عبداللہ پولیس کو قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ تھانہ سونمیانی پولیس نے کچہ کے ڈاکووں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے فرار ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مفرور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہ