مریدکے: لڑکا جاں بحق،4 بچے زخمی

12 سالہ مظہر ندیم موٹرسائیکل سے گر کر چل بسا ، 4 بچے چھتوں سے گر گئے،زخمی ہسپتال منتقل
مریدکے(خصوصی رپورٹ)موٹرسائیکل اور چھتوں سے گر کرلڑکا جاں بحق جبکہ 4 بچے زخمی ہو گئے۔واقعات کے مطابق حدوکے کا رہائشی 12سالہ مظہر ندیم موٹر سائیکل سے گر کر موقع پر دم توڑ گیا۔ مریدکے تحصیل ہسپتال میں گزشتہ روز مریدکے شہر کے مختلف علاقوں سے 4 ایسے بچے آئے جو چھتوں سے گر کر زخمی ہو ئے جن میں ایلیا،ماہ نور ذیشان اور منوں آباد کا زاہد اقتدار شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ۔