جعلی ٹکٹ فروخت کرنیوالے 4 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے مختلف مقامات پر جعلی ٹکٹ فروخت کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے مختلف مقامات پر جعلی ٹیکٹس فروخت کرنیوالے 4 ملزمان سلطان عزت اللہ جمال اور فریدکو گرفتار کرلیاایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کے مطابق ملزمان ٹرائی نیشن سیریز میچ کی ٹیکٹس کی فوٹو کاپیز کروا کر فروخت کر رہے تھے ملزمان سے جعلی ٹیکٹس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہیشہر میں جاری میچز کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے