ایوان بالا کی نیشنل فوڈسکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا کی نیشنل فوڈسکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج سوموار کو ہوگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی کا اجلاس آج  چیئرمین سینیٹر سید مسرور احسن کی سربراہی میں پاسکو ہیڈکواٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سے سیس کی وصولی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، آپٹما کے حکام بھی کمیٹی کو درپیش مسائل سے اگاہ کریں گے۔