گھر کی چھت گر گئی،تین نوجوان جاںبحق

جاں بحق ہونے والوں میں28 سالہ احمد قدیر30 سالہ امیر حمزہاور23 سالہ ارسلان مظہرشامل ہیں
حادثے میں 28 سالہ عبدالرحمن اور 24 سالہ حیدر یاسین زخمی ہوئے ، لاشوں کے ہمراہ سروسز ہسپتال منتقل 
 لاہور (کرائم رپورٹر)وارا ستار اسٹاپ جی ٹی روڈ میں مٹی اور گارے سے بنی ہوئی ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے المناک حادثہ پیش آیاواقعہ کی اطلاع ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو موصول ہوئی، جس پر ریسکیوکی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے دو افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں28 سالہ احمد قدیر30 سالہ امیر حمزہاور23 سالہ ارسلان مظہرشامل ہیں۔حادثے میں 28 سالہ عبدالرحمن اور 24 سالہ حیدر یاسین زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دیگر لاشوں کے ہمراہ سروسز ہسپتال لاہور منتقل کردیاریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت خستہ حالی کے باعث گری، جس سے یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی