صوبے ردفان پر حملوں میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک ہوئے
نیویارک(یواین پی )ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے کنڈر گارٹن اور اسپتال پر جمعرات کے حملوں میں 114 افراد ہلاک ہوئے ۔سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق کنڈر گارٹن اور اسپتال پر جمعرات کے حملوں میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوڈانی صوبے ردفان پر حملوں میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا جبکہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورس نیصوبہ ردفان کی ہیگلگ آئل فیلڈ کا کنٹرول سنبھال لیا۔