پی ٹی آئی کو ملک اور اداروں کیخلاف مہم ترک کرنا ہوگی : دانیال چودھری

 ضمنی انتخابات میں عوام نے ملکی پالیسیوں کو ووٹ دے کر اعتماد کا اظہار کیا ، کرپشن کی شرح میں کمی آئی
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پروان چڑھنے کی وجہ عمران خان ہیں :پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات
اسلام آباد(آن لائن ) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے  پی ٹی آئی کو ملک دشمن اور اداروں کے خلاف مذموم مہم ترک کرنا ہوگی انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں عوام نے ملکی پالیسیوں کو ووٹ دیگر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں 66 فیصد لوگوں نے کہا  ہے کہ ملک میں کرپشن کی شرح میں کمی آئی ہے انہوں نے کہاکہ 60 فیصد لوگوں کے مطابق حکومتی پالیسیز کی وجہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلا  ہے انہوں نے کہاکہ جب ملک ہمیں ملا تھا تو ڈیفالٹ ہونے کی باتیں ہورہی تھیں  انہوں نے کہاکہ  تمام وزارتیں ای پورٹلز کے ذریعے بہتری کی طرف جا رہی ہیں