گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس دی جائے:وزیراعظم

موسم سرما میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے‘رواں سال لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے:علی پرویز ملک
سلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کیلئے صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کی ہدایت کردی۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر  پٹرولیم علی پرویز ملک نے  قومی اسمبلی   اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا  وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے لیے صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کی واضح ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسمِ سرما میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، اسی لیے وزیراعظم نے   گیس صورتحال سے متعلق اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی اور فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے بھی گیس کی دستیابی کے معاملے پر متعدد اجلاس کیے ہیں اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات دی ہیں۔ علی پرویز ملک کے مطابق اس سال گزشتہ سال کی نسبت گیس لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے