برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادی پر پابندی کا مجوزہ بل پیش

برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادی پر پابندی کا مجوزہ بل پیش

برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادی پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک مجوزہ بل آج دارالعوام میں پیش کیا جائے گا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ بل منظور ہونے کی صورت میں برطانیہ میں فرسٹ کزنز کے درمیان شادی پر پابندی عائد کر دے گا۔ طبی ماہرین کے مطابق کزن میرجز کی شرح دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے، جس کے نتیجے میں جینیاتی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کزن میرجز کے نتیجے میں جینیاتی خرابی (جینومک ڈس آرڈر) اور جینیاتی میوٹیشنز کا امکان بڑھ جاتا ہے، جس سے بچوں میں فوری اموات، بے اولادی، پری ٹرم ڈیلیوری، تھیلیسیمیا، مرگی، گونگا پن، بہرہ پن اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔