5روزگزرگئے مغوی بچے کاپتہ نہ چل سکا

الہ آباد ( خصوصی رپورٹ) لاپتہ ہونے والے6بہنوں کے اکلوتے کمسن بھائی عبداللہ کی گمشدگی کا معمہ پانچویں روز بھی حل نہ ہوسکا،والدہ پر غشی کے دورے والد اور دیگر اہل خانہ بھی غم سے نڈھال،کمسن عبداللہ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے،ڈی پی او قصور نیبچے کے گھر آکر والدین سے ملاقات کی اوربچے کو جلد بر آمد کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پرڈی پی اونے کہاکہ قصور پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی سامنے آ چکی ہیں، ایک فوٹیج میں نامعلوم مبینہ اغوا کار خاتون بچے کو ساتھ لے کر جا رہی ہے، علاوہ ازیں بچے کو تلاش کرنے والے افراد کیلئے ایس ایچ او الہ آباد نے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔