عنبر خان کی ڈانس ویڈیو تنقید کا نشانہ بن گئی

عنبر خان کی ڈانس ویڈیو تنقید کا نشانہ بن گئی

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف سینئر میزبان، اداکارہ اور سابق ماڈل عنبر خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

عنبر خان کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ 2023ء میں معروف ریئلٹی شو تماشہ میں شرکت کے بعد انہیں مزید شہرت حاصل ہوئی۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ بیوٹیشن، کاروباری شخصیت اور ڈیجیٹل کری ایٹر کے طور پر بھی سرگرم ہیں۔حال ہی میں عنبر خان نے اپنی قریبی دوستوں کے ہمراہ شادی کی ایک تقریب میں بالی ووڈ کے معروف آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔ کچھ صارفین نے ان کے انداز کو پسند کیا، جبکہ متعدد صارفین نے ان کے ڈانس پر تنقید کی اور مختلف تبصرے کیے۔