بھارت کے معروف صنعت کار مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی 31ویں سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کی بڑی شخصیات نے انہیں مبارکباد دی اور تقریب میں شرکت بھی کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سالگرہ کی مرکزی تقریب گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہوئی، جہاں فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔اداکار سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اننت امبانی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ان کی جانب سے لکھا گیا پیغام خاص طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نے اننت کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، اداکار سنجے دت اور دیگر فنکاروں نے بھی اننت امبانی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں بالی ووڈ اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ جشن میں شاندار انتظامات، سیکیورٹی اور خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق یہ تقریب نہ صرف ایک سالگرہ جشن تھی بلکہ ایک بڑی سماجی تقریب کی صورت اختیار کر گئی جس میں انڈین شوبز اور بزنس انڈسٹری کے اہم چہرے اکٹھے نظر آئے۔