لاہور(کرائم رپورٹر)گاڈن ٹا ئون شیر شاہ بلاک کے قریب ایک گھر میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ گھر کے ایک کمرے میں موجود سامان میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ریسکیو فائر فائٹرز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا، جس سے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان سے بچا ئو ممکن ہو سکاواقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔