93فیصد پاکستانی جنگ بندی کی حکومتی کوششوں کے حامی

جنگ بندی کی کوششوں میں حکومت کو عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے:گیلپ سروے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گیلپ کے تازہ ترین سروے میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں 93 فیصد عوام، جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور 80 فیصد امن کے لیے پرامید ہیں۔8 اور 9 اپریل کو ہونے والے سروے میں سامنے آیا کہ 82 فیصد عوام، جنگ بندی کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے واقف ہے، جبکہ 46 فیصد عوام نے کہا کہ وہ ایک زبردست ڈیل کے بارے میں سن رہے ہیں۔93 فیصد عوام نے جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی ہے، جن میں 72 فیصد ایسے ہیں جو اس کی پرزور حمایت کرتے ہیں، جبکہ ثالثی سے گریز کرنے والوں کی تعداد بہت کم رہی۔سروے کے مطابق 80 فیصد شہری سمجھتے ہیں کہ جنگ بندی سے معاملہ امن کی طرف جائے گا اور ان میں سے بھی 44 فیصد ایسے ہیں جو امن کے لیے بہت زیادہ پرامید ہیں۔