7صحافی جھلس کرزخمی ہو گئے‘ فائرنگ سے 14 سالہ فلسطینی نژاد امریکی لڑکا شہیدہوگیا
غزہ (آئی این پی) اسرائیل فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کے ساتھ صحافیوں کے خیموں پر حملہ کیا جس میں ایک صحافی زندہ جل گیا جبکہ 7 جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ فلسطینی نژاد امریکی لڑکا بھی شہید ہوگیا ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے الاقصی اسپتال کے قریب بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔غزہ میں 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 500 بچے شہید ہو چکے