لاہور میں شہریوں کو پٹرول سبسڈی دینے کیلئے ایکسائز آفس کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(آئی این پی )لاہور میں شہریوں کو پٹرول سبسڈی فراہم کرنے کیلئے ایکسائز آفس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔رپورٹ  کے مطابق  ڈی جی ایکسائز نے متعلقہ ونگز کو ہدایت کی ہے کہ وہ وہیکل ٹرانسفر سمیت تمام خدمات فراہم کرنے کیلئے  ڈیوٹی پر حاضر رہیں۔  شہری اب اپنی موٹرسائیکل اپنے نام ٹرانسفر کروا سکیں گے اور دفاتر آئندہ چار دن چھٹیوں میں بھی کھلے رہیں گے۔