ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
ایک تولہ سونا 7800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا، جبکہ دس گرام سونا 6688 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، ایک تولہ چاندی 64 روپے مہنگی ہوکر 3234 روپے کی قیمت پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر مہنگا ہوکر 3118 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔