ویب ڈیسک: پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں جیسے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور تلہ گنگ میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ہو سکتی ہے، اور فیصل آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔بلوچستان کے لسبیلہ، واشک، خضدار اور گردو نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور کشمور میں بارش متوقع ہے۔
دیگر سندھ کے علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور کوہستان میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ اور مہمند میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبر، اورکزئی، کُرم، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ اور بنوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔