واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتہائی متنازعہ بیان میں اسرائیلی یرغمالیوں کے معاملے پر حماس کو نازیوں سے تشبیہ دے دی، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان انہوں نے وائٹ ہائوس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا۔ جب ان سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں پر سوال کیا گیا تو انہوں نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے نازی دور سے موازنہ شروع کر دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ نازیوں کے برعکس، حماس نے یرغمالیوں کے ساتھ کوئی محبت نہیں دکھائی۔