حکومت بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھے :حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد(آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نالرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف کو تجویز پیش کی ہے کہ پارلیمینٹرینز پر مشتمل ایک گروپ بنایا جائے جو مسلم ممالک کا دورہ کرکے ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے اور ایک فریڈم فروٹیلا کی طرز پر مسلم ممالک کی افواج کا دستہ بنایا جائے۔وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف پاکستان کو مسلم ملک کی نمائندگی کرنی چاہیے‘ جماعت اسلامی ملکی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجا ج کرے گی‘بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے حکومت بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھے اور افغانستان سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے۔ انہوں نے کہاکہ اختر مینگل کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔