بھینس 60 فٹ گہرے کنویں میں جاگری

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) حویلی لکھا کے نواحی گاؤں 2 ایس پی میں ایک بھینس اچانک 60 فٹ کے قریب گہرے کنویں میں گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید حفاظتی آلات اور ٹرائی پوڈ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب آپریشن مکمل کیا اور بھینس کو بحفاظت گہرے کنویں سے باہر نکال کر بحفاظت اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔