گاڑی سے150 کلومضر صحت گوشت برآمد،1 ملزم گرفتار

دیپالپور (خصوصی رپورٹ) پٹرولنگ پولیس کی ناکا بندی کے دوران کارروائی، 150 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد، ملزم گرفتار، گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ ریجنل کمانڈر پٹرولنگ پولیس ساہیوال ریجن ایس پی غازی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چک نمبر 48 ٹو ایل دیپالپور روڈ نے ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی سے 150 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کیا۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا گوشت مبینہ طور پر مضافاتی علاقوں کے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ پولیس نے ملزم عامر ولد غفور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی اور ملزم کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کردی۔