38 رضاکار نوکری سے فارغ

لاہور(کرائم رپورٹر )سول ڈیفنس لاہور نے مختلف محکموں اور دفاتر میں تعینات 38 رضاکاروں کو اچانک نوکری سے فارغ کر دیا، رضاکاروں کو فارغ کیے جانے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فارغ کیے گئے رضاکار ڈی سی آفس، سول ڈیفنس آفس، ٹا ئون ہال سمیت مختلف دفاتر میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ رضاکاروں میں آفس بوائز اور ڈرائیورز کے علاوہ پی آر ڈیپارٹمنٹ، کنٹرول روم، آئی ٹی، شکایات سیل اور فوٹوگرافی کے فرائض انجام دینے والے اہلکار بھی شامل ہیں۔