افغان حکومت اور سعودی کمپنی کے درمیان تیل ‘ گیس کی تلاش کا معاہدہ

طالبان کے وزیرِ معدنیات ہدایت اللہ بدری اور ڈیلٹا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو نے دستاویز پر دستخط کئے 
کابل (آئی این پی )افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارتِ معدنیات و پیٹرولیم نے کابل میں ڈیلٹا انٹرنیشنل نامی سعودی کمپنی کے ساتھ تیل اور گیس تلاش کرنے اور اسے نکالنے کا معاہدہ کیا ہے۔طالبان کے وزیرِ معدنیات و پٹرولیم ہدایت اللہ بدری اور ڈیلٹا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو شاہر التقی نے اس دستاویز پر دستخط کیے۔ جبکہ طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر اور افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندے زلمے خلیل زاد معاہدے بھی تقریب میں موجود تھے۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت سعودی کمپنی کشک۔تیرپل کے علاقے میں تیل اور گیس تلاش کر کے اسے نکالے گی۔