لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی گجومتہ ایل ڈی اے سٹی روڈ پنجو گاؤں کے قریب گھر کا بیم گرنے سے ایک شخص جاں بحق سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہیں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے پھنسے دو افراد کو زندہ نکال لیا ایک شخص پہلے سے مردہ حالت میں پایا گیاگھر کا بیم گرنے سے دو افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی