لاہور (کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ پر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو چھری کے وار سے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا۔ملزم عظیم نے بیوی کو چھری کے پے در پے وار کر کے زخمی کر دیا۔ اطلاع پر پولیس نیزخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔ملزم عظیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیااور تفتیش کیلئے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔