اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہبازشریف نے یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے پاک بحریہ ملک کی محافظ اور ہمارے تابناک مستقبل کی معمار ہے، ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا، 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے نئی تاریخ رقم کی، آپریشن سومناتھ دشمن کے لیے خوف کی علامت بنا، پاک بحریہ عالمی امن مشنز میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھر پور ہے۔ معرکہ حق میں پاک بحریہ نے تیاری،عزم کاعملی ثبوت دیا قوم کو اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے