شہباز شریف نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

شہباز شریف نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہوں و الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو دو ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی ایس ای سی پی کے افسران کی تنخواہوں اور الاؤنسز کا جائزہ لے گی اور ریگولیٹری اداروں میں شفافیت و مؤثر نگرانی کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گی۔