شاہینوں نے بھارت کا209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں حاصل کرکے میدان مار لیا، حمزہ ظہور کی سینچری نے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا
پاکستان کے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق کی تباہ کن بولنگ، تین تین شکار کیے،پاکستان کا ٹاپ آرڈر فلاپ، حسنین ڈار 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) اومان میں ہونے والے مینز انڈر 19 ایشیاء کپ میں شاہینوں نے بھارت کو دھول چٹا دی۔ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 48.1 اوورز میں 209 رنز کا ہدف حاصل کرکے میدان مار لیا۔ حمزہ ظہور کی سینچری نے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ حمزہ ظہور کی ناقابلِ شکست سنچری،ٹیم کو شاندار فتح دلا دی۔ ٹاپ آرڈر فلاپ مگر حمزہ ظہور حریف بولرز کے سامنے دیوار بن گئے۔ چھٹی وکٹ پر حمزہ ظہور اور حسنین ڈار کی فیصلہ کن شراکت داری۔ حمزہ ظہور اور حسنین ڈار نے چھٹی وکٹ پر 107 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی، حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں پر ناقابل شکست سینچری سکور کی۔ حسنین ڈار نے بھی ہمت نہ ہاری، 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے ارجن راجپوت کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ بھارت کی پوری ٹیم 208 رنز بنا کر پویلین لوٹی تھی۔ علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق کی تباہ کن بولنگ، تین تین شکار کیے۔ بھارت کی طرف سے منال نے تین اور موہت نے دو وکٹیں اپنے نام کیں