لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے سموگ کی رو ک تھام کیلئے جاری مہم کے دوران 200مقدمات کا اندراج کر کے212ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے جاری کارروائیوں کے دوران فیول، تار کول اور کاربن بورڈ جلانے پر 08ملزمان، کنسٹرکشن مٹیریل کے87ملزمان، فصلوں کی باقیات جلانے پر18ملزمان، ٹائرز، پلاسٹک، شاپنگ بیگز جلانے پر25ملزمان، فیکٹریوں اورکارخانوں کے49ملزمان اور کوڑا جلانے پر 25ملزمان کو گرفتارکیا گیاہے۔ سٹی ڈویڑن میں انسدادِ سمو گ کے57ملزمان،کینٹ ڈویڑن میں 75، سول لائنز ڈویڑن میں 21، صدر ڈویڑن میں 06، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 05 اور ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 48ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کے پیش نظرجاری حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پرمتعلقہ محکموں کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کاسبب بننے والے عوامل کی نشاندہی کیلئے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے سموگ کا موجب بننے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہری بھی فضائی آلودگی کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔