اسلام آباد(آئی این پی )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے تیل کی ریفائنریوں کو توانائی کے وسائل کے موثر استعمال کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو ریفائنری اپ گریڈ منصوبے کی ہدایت کر دی گئی، پارکو فرنس آئل کو پٹرول اور ڈیزل میں تبدیل کرنے کا ہائیڈرو کریکر یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے، ہائیڈرو کریکر یونٹ کی 1بلین ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے شعبے کو تحفظ فراہم کرے گی۔ریفائنریوں نے حکومت سے پٹرول اور ڈیزل کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی درخواست کی۔