فلوریڈا میں پام بیچ میں مار اے لاگو ریزارٹ میں روبوٹ کتوں نے گشت شروع کردیا
فلوریڈا(آئی این پی)فلوریڈا میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوریڈا میں پام بیچ میں مار اے لاگو ریزارٹ میں روبوٹ کتوں نے گشت شروع کردیا ہے، جبکہ جھیل میں کوسٹ گارڈ بھی ڈیوٹی پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی نتائج آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی پروٹول مل گیا ہے، حفاظتی اقدامات میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے، کیونکہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملے بھی ہوچکے ہیں